*BISP Update...*
بینظیر سروے 2024 کروانے کے لیے چند ضروری ہدایات:-
1- سروے کرنے والے کو ہمیشہ درست معلومات فراہم کریں تاکہ آپکی اہلیت کا درست تعین ہوسکے۔
2- آپ کے 18 سال سے کم عمر تمام بچوں کا ب فارم ہونا لازمی ہے، اگر کوئی بچہ 18 سال بڑا ہے تو اسکا شناختی ہونا لازمی ہے۔
3- اگر کوئی خاتون بیوہ یا طلاق یافتہ ہے، اسکا ناردا کے ریکارڈ میں ازدواجی حیثیت بیوہ/طلاق یافتہ اپڈیٹ ہونا لازم ہے۔
4- اگر گھرانے کے پاس بجلی/گیس کا کنیکشن لگا ہوا ہے تو اسکا بل ہونا لازم ہے۔
5- جو بھی خاتون سروے کروانے آئے اسکے پاس موبائل نمبر ہونا ضروری ہے۔
6- اگر کسی خاتون کے گھر کا پتہ اسکے شناختی کارڈ پر لکھے پتہ سے مختلف ہے تو سادہ کاغذ پر اپنے گھر کا درست موجودہ پتہ لکھوا کر لائے تاکہ مستقبل میں اسکے ساتھ بآسانی رابطہ کیا جاسکے۔
7- خاتون کے پاس اسکے گھر کی مکمل معلومات ہونا ضروری ہے، جیساکہ گھر میں موجود اثاثہ جات ذاتی زمین کی معلومات وغیرہ۔
8- سروے مکمل ہونے کے بعد ادارے کی جانب سے ایک ٹیم اس علاقے میں بھجوا کر اس گھرانے کی معلومات دوسرے لوگوں سے لی جاتی ہے آیا کہ اس گھرانے نے درست معلومات فراہم کی ہے؟
غلط معلومات فرام کرنے کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے اور گھرانے کو ہمیشہ کے لیے نااہل قرار دے دیا جائے گا
گھرانے کو اہل/نااہل کرنے کا اختیار صرف اور صرف حکومتی ادراے کے پاس ہوتا ہے۔ جو شخص آپ کے گھرانے کی معلومات آپ سے لے رہا ہے اسکے پاس ہرگز نہیں ہیں۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈائنامک رجسٹری سرویز کے حوالے سے تمام لوگوں کے لئے خصوصی پیغام،
بی آئی ایس پی 30 جون 2024 تک تمام گھرانوں کے سروے کرے گا ۔اپنے تحصیل دفاتر میں جا کر حصہ لیں۔ اہلیت کا تعین جون کے بعد کیا جائےگا ، شکریہ
No comments:
Post a Comment
Please do not comment spam links